پیرس اولمپک افتتاحی تقریب میں جلائی جانے والی مشعل ’جعلی‘ نکلی
اس مشعل میں آگ جلانے کے بجائے 40 ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی گئی تھیں
پیرس اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب کے دوران جلائی جانے والی فلوٹنگ مشعل 'جعلی' ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
منتظمین نے انکشاف کیا ہے کہ اس مشعل میں آگ جلانے کے بجائے 40 ایل ای ڈی لائٹس استعمال کی گئی تھیں، اس کا مقصد ان گیمز کو ' ایکو فرینڈلی' بنانا تھا کیونکہ روایتی بڑی مشعل میں ایندھن کا استعمال کیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ کس غلطی پر جنوبی کوریا سے انٹرنیشنل کمیٹی نے معافی مانگی
منتظمین کا کہنا ہے کہ ایل ای ڈی لائٹس والی اس مشعل کو چھوا بھی جاسکتا ہے۔