جیسوال سال میں 1 ہزار انٹرنیشنل رنز بنانے والے پہلے کرکٹر بن گئے

اس دوران جیسوال نے 2 سنچریاں اور 5 ففٹیز بنائی ہیں، ان کی بہترین انفرادی کاوش 214 ناٹ آؤٹ ہے


Sports Desk July 30, 2024
(فوٹو: فائل)

بھارتی بیٹر یشاوی جیسوال رواں برس انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک ہزار رنز کا سنگ میل عبور کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے۔

انھوں نے یہ کارنامہ گذشتہ دنوں پالے کیلی میں سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹوئنٹی 20 انٹرنیشنل میں انجام دیا، بارش سے متاثرہ میچ میں جیسوال نے 15 گیندوں پر 30 رنز بنائے۔

جیسوال نے رواں برس اب تک 13 میچز میں 1023 رنز نام اسکور کیے ہیں، ان کی اوسط 63.93 جبکہ اسٹرائیک ریٹ 94.54 رہا۔

مزید پڑھیں: تینوں ٹیسٹ چیمپئن شپ میں ہزار رنز، روٹ نے نئی تاریخ رقم کردی

اس دوران جیسوال نے 2 سنچریاں اور 5 ففٹیز بنائی ہیں، ان کی بہترین انفرادی کاوش 214 ناٹ آؤٹ ہے، وہ اب تک ٹیسٹ اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں شریک ہوئے ہیں۔

رواں برس سری لنکن بیٹر کوشل مینڈس 888 اور افغان کھلاڑی ابراہیم زدران 844رنز بنا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔