وزیراعظم نوازشریف سے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کی ملاقات
وزیراعظم نوازشریف سے چیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے ملاقات کی جس میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق وزیراعظم نوازشریف سے چیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے اسلام آباد میں ملاقات کی جس میں چیرمین پی سی بی نے وزیراعظم کو ملک میں کرکٹ اور پی سی بی کے معاملات سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نوازشریف نے پی سی بی کے معاملات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے نجم سیٹھی کو یقین دلایا کہ حکومت پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کیلئے پی سی بی سے مکمل تعاون کرے گی۔