لاہورہائیكورٹ نے 9 وكلا كی ركنیت معطل كرنے كا فیصلہ كالعدم قرار دے دیا

قائم مقام ایڈووكیٹ جنرل پنجاب كو یہ اختیار حاصل نہیں كہ وہ ركنیت معطل كرنے كے حوالے سے فیصلہ كرسكیں، درخواست گزار


ویب ڈیسک July 02, 2014
لاہور ہائی کورٹ نے حكومت پنجاب كو 15 روز میں مستقل ایڈووكیٹ جنرل كی تعیناتی كا حكم بھی دیا۔ فوٹو:فائل

ہائی كورٹ نے قائم مقام ایڈووكیٹ جنرل پنجاب كی جانب سے 9 وكلا كی ركنیت معطل كرنے كا فیصلہ كالعدم قرار دے دیا۔

لاہورہائی كورٹ كے فل بنچ نے 9 وکلا کی رکنیت معطل کئے جانے کے خلاف كیس كی سماعت شروع كی تو درخواست گزار كے وكیل نے عدالت كو بتایا كہ اسسٹنٹ ایڈووكیٹ جنرل پنجاب تعینات ہونے پر 9 ممبران كی ركنیت معطل كی گئی، قائم مقام ایڈووكیٹ جنرل پنجاب كو یہ اختیار حاصل نہیں كہ وہ ركنیت معطل كرنے كے حوالے سے فیصلہ كرسكیں۔

عدالت نے دلائل سننے كے بعد ممبران كی ركنیت معطل كرنے كا فیصلہ كالعدم قرار دیتے ہوئے حكومت پنجاب كو 15 روز میں مستقل ایڈووكیٹ جنرل پنجاب تعینات كرنے كا حكم دے دیا۔ عدالت نے معطل كئے گئے 9 ممبران كے حوالے سے پنجاب بار كونسل كو فیصلہ كرنے كاحكم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں