نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں جلد منظر عام پر آنے کا امکان
کئی نامور کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی کا امکان تاہم تنخواہوں میں کمی نہیں ہوگی، رپورٹس
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کھلاڑیوں کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ جلد منظر عام پر لائے گا، جس میں کئی نامور کرکٹرز کی کیٹیگریز میں تنزلی کا امکان ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق فاسٹ بالر نسیم شاہ کیٹیگری اے ترقی ملے گی جبکہ لیگ اسپنر شاداب خان کی کیٹیگری میں تنزلی ہوسکتی ہے۔
اسی طرح کئی نامور کرکٹرز کی کیٹیگری میں بھی تنزلی ہوگی تاہم انکی تنخواہوں میں کمی نہیں کی جائے گی، محمد نواز اور عماد وسیم کیلئے سینٹرل کنٹریکٹ ناممکن دیکھائی دے رہا ہے جبکہ اوپنرز امام الحق اور فخر زمان کی دو فارمیٹس کاکردگی کے باعث کیٹیگری بی کا درجہ برقرار رکھے جانے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں: سینٹرل کنٹریکٹس کن کھلاڑیوں کو ملے گا؟
ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کیٹیگری بی میں رہنے کا امکان ہے، کیٹیگری ڈی میں سب سے اہم تبدیلیاں متوقع ہیں، جہاں کیٹیگری کھلاڑیوں کی تعداد میں کمی لائی جاسکتی ہے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم، رضوان، شاہین سمیت دیگر کرکٹرز کو این او سی کیوں نہیں مل رہا؟
قبل ازیں بورڈ نے تین پاکستان کرکٹرز کو فیوچر ٹور پروگرام کے باعث لیگز کیلئے این او سی دینے سے انکار کیا ان میں شاہین شاہ آفریدی، بابراعظم اور محمد رضوان شامل ہیں۔