شان بابراعظم آل راؤنڈر نے کپتانی کا فرق بتادیا

عامر جمال نے سال 2022 میں وائٹ بال اور 2023 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا

عامر جمال نے سال 2022 میں وائٹ بال اور 2023 میں ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا (فوٹو: ایکسپریس ویب)

قومی ٹیم کے آل راؤنڈر عامر جمال نے بابراعظم اور شان مسعود کی کپتانی کا فرق بتادیا۔

مقامی اسپورٹس پلیٹ فارم کو انٹرویو دیتے ہوئے آل راؤنڈر عامر جمال سے سوال کیا گیا کہ شان مسعود یا بابراعظم کس کی کپتانی میں کھیل کر زیادہ لطف اندوز ہوئے؟ جس پر کرکٹر نے جواب دیا کہ بابر اپنی کپتانی میں دفاعی انداز اختیار کرتے ہیں تاہم شان مسعود جارحانہ انداز کو ترجیح دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دونوں کپتانوں کیساتھ اچھا تعلق ہے تاہم سوچ میں فرق ہے، شان بھائی کا انداز الگ ہے اور بوبی بھائی مختلف مائنڈ سیٹ کیساتھ حکمت عملی تشکیل دیتے ہیں۔

مزید پڑھیں: نئے سینٹرل کنٹریکٹس میں بڑی تبدیلیاں؛ جلد منظر عام پر آنے کا امکان


عامر جمال نے کہا کہ فرسٹ کلاس کرکٹ کے دور سے میرے شان مسعود سے اچھے روابط رہے، قومی ٹیم کے پریکٹس سیشن میں جب شامل ہوا تو انہوں نے بہت مدد کی۔

مزید پڑھیں: بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز؛ کپتان کون ہوگا؟

سال 2022 میں بابراعظم کی کپتانی میں انگلینڈ کے خلاف ہوم ٹی20 سیریز کے دوران عامر جمال نے ڈیبیو کیا جبکہ 2023 میں آسٹریلیا ٹور کے دوران شان مسعود کی کپتانی ٹیسٹ میچ کھیلنے کا موقع ملا۔

عامر جمال نے 3 ٹیسٹ میچوں میں 143 رنز بنائے اور 18 وکٹیں حاصل کیں جن میں 2 پانچ وکٹیں بھی شامل ہیں۔
Load Next Story