گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید فوجی جوان کی نماز جنازہ ادا

شہید کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا


ویب ڈیسک July 30, 2024
شہید کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا

گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں شہید فوجی جوان کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچ راجی مچی کی آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا۔ شر پسندوں کے حملے میں 30 سالہ سپاہی شبیر بلوچ نے جامِ شہادت نوش کیا۔

شبیر بلوچ کا تعلق ضلع نصیرآباد بلوچستان سے تھا۔ شہید کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کر دی گئی جس میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو پاک فوج کے افسران، جوان ، سول اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر: شرپسندوں کے حملے میں فوجی جوان شہید، 16 اہلکار زخمی

نماز جنازہ کے بعد جسدِ خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز گوادر میں شرپسندوں کے حملے میں سپاہی شہید اور ایک افسر سمیت 16 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں