پنجاب میں مون سون اسپیل 31 جولائی تک جاری رہنے کا امکان

شہروں کی انتظامیہ کو اربن فلڈنگ کے خدشے کے باعث الرٹ کردیا گیا، این ڈی ایم اے


ویب ڈیسک July 30, 2024
شہری بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے دور رہیں، این ڈی ایم اے:فوٹو:فائل

پنجاب میں مون سون اسپیل 31 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں کا سلسلہ کل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہیں۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں راولپنڈی بہاولپور چکوال فیصل آباد خان پورمنڈی بہاوالدین سرگودھا اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بارشیں ہوئیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سیالکوٹ نارووال گوجرانولہ فیصل آباد اور راولپنڈی میں بارش کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان کا کہنا ہے کہ دریائے سندھ، چناب، راوی ،جہلم اور ستلج میں پانی کا بہاؤ نارمل لیول پر ہے۔ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 58 فیصد اور تربیلا ڈیم میں 70 فیصد تک ہے۔ پاکستانی دریاؤں پر قائم بھارتی ڈیمز میں پانی کی سطح 39 فیصد تک ہے۔ بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کے خدشے کے پیش نظر بڑے شہروں کی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے۔ شہری دریاؤں، ندی نالوں کی غیر ضروری کراسنگ سے گزیر کریں اور بجلی کے تاروں اور کھمبوں سے فاصلہ رکھیں۔

ترجمان کے مطابق پی ڈی ایم اے کا کنٹرول روم 24 گھنٹے صورتحال کو مانیٹر کر رہا ہے۔ ہنگامی صورتحال میں پی ڈی ایم اے کی ہیلپ لائن 1129 پر رابطہ کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |