رؤف حسن کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد جیل بھیجنے کا حکم

رؤف حسن کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی اجازت


ویب ڈیسک July 30, 2024
رؤف حسن کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی بھی اجازت

جوڈیشل مجسٹریٹ شبیر بھٹی کی عدالت نے رؤف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں پی ٹی آئی ترجمان رؤف حسن اور دیگر کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت درج مقدمے کی سماعت ہوئی۔ رؤف حسن اور دیگر کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت میں پیش کیا گیا۔

ایف آئی اے پراسیکیوٹر شیخ عامر عدالت کے سامنے پیش ہوئے اور 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی۔

پی ٹی آئی وکیل کی درخواست پر عدالت نے رؤف حسن کا میڈیکل چیک اپ کرانے کی اجازت دے دی۔

عدالت نے ایف آئی اے کی 5 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کرتے ہوئے رؤف حسن اور دیگر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں