عادی چور پرندے نے دکاندار کی ناک میں دم کردیا

تقریباً چھ سال سے پرندہ چپس کے پیکٹ چوری کرنے کے لیے اندر گھس رہا ہے


ویب ڈیسک July 30, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک سیگل کی ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہورہی ہے جس میں اسے اپنی پسندیدہ سرگرمی دکان سے چوری کرتے کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

انگلینڈ میں ایک سیگل منی اسٹور سے چپس کا پیکٹ چوری کرتے ریکارڈ کی گئی جس کی ویڈیو نے انٹرنیٹ صارفین کو کافی محضوظ کیا ہے۔


ڈورسیٹ میں موجود اسٹور کے عملے نے بتایا کہ یہ پرندہ، جسے عملے نے ہالی ووڈ اداکار سے منسوب 'اسٹیون سیگل' کا نام دیا ہے، تقریباً چھ سال سے چپس کے تھیلے چوری کرنے کے لیے اندر گھس رہا ہے۔

مینیجر اسٹورٹ ہارمر نے بی بی سی کو بتایا کہ میں مجھے اس سیگل کی وجہ سے اسٹاک میں کافی نقصان ہوچکا ہے، اکثر لوگ سمجھتے ہیں کہ یہ ایک مذاق ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں