بھارت خون بہنے کی حالت میں مبتلا شخص کی ناک سے جونک برآمد

جسم کے بیرونی حصوں پر جونکوں کا چپکنا عام بات ہے لیکن ناک کے اندر جونک ملنا نایاب واقعہ ہے، ڈاکٹر


ویب ڈیسک July 30, 2024
[فائل-فوٹو]

بھارت میں پیش آئے ایک عجیب و غریب واقعے میں ایک شہری کی ناک سے زندہ جونک برآمد کی گئی ہے۔

اتر پردیش کے پریاگ راج کے نازرتھ اسپتال میں ڈاکٹروں نے ایک شخص کی ناک سے زندہ جونک کو نکالا ہے۔

میڈیا نیوز کے مطابق ڈاکٹروں نے بتایا کہ سیسل اینڈریو نامی مریض کئی دنوں تک نتھنے سے خون بہنے کی حالت میں مبتلا تھا۔ مریض نے داکٹروں سے رابطہ کیا اور یہ بھی دعویٰ کیا کہ وہ ناک کے اندر عجیب حرکت محسوس کررہا ہے۔

جب ڈاکٹروں نے ناک کا معائنہ کیا تو انہیں اس کے بائیں نتھنے کے اندر ایک جونک چھپی ہوئی پائی۔

ای این ٹی سرجن ڈاکٹر سبھاش چندر ورما نے معائنے کیلئے دوربین کا استعمال کیا تاکہ ارد گرد کے ٹشوز کو نقصان نہ پہنچے۔

ڈاکٹر ورما نے بتایا کہ مریض نے تقریباً دو ہفتے قبل اتراکھنڈ میں ایک آبشار کے ٹھہرے پانی میں نہایا تھا۔ اگرچہ تالاب یا جھیل میں نہانے والے لوگوں کے جسم کے بیرونی حصوں میں جونکوں کا چپک جانا ایک عام سی بات ہے لیکن ناک کے اندر جونک ملنا ایک عجیب اور نایاب واقعہ ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ خوش قسمتی ہے کہ کیڑا دماغ یا آنکھ تک نہیں پہنچا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مریض صحت مند اور صحت یاب ہو رہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں