2024

خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی

ڈرامہ نگار کو کال کرنے سے پہلے کیمرے نصب اور منصوبہ بندی کی گئی


ویب ڈیسک July 30, 2024
ڈرامہ نگار کو کال کرنے سے پہلے کیمرے نصب اور منصوبہ بندی کی گئی

خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والی خاتون کی ساتھی کے ہمراہ کیمرے لگانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔

ڈرامہ نگار کو کال کرنے سے پہلے کیمرے نصب کرکے باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی جس کی ویڈیو ملزمان کے موبائل سے برآمد ہوئی۔

پولیس تفتیش کے مطابق ملزمان کھڑکی، پردوں اور دروازے کے قریب کیمرے نصب کرنے کی منصوبہ بندی بھی کرتے رہے۔ خلیل الرحمٰن قمر کے پہنچنے سے پہلے ہی کیمرے ریکارڈنگ پر رکھے گئے۔ کیمروں کی ریکارڈنگ آن کرکے خلیل الرحمٰن قمر سے تمام تر بات چیت ہوتی رہی۔

یہ بھی پڑھیں: خلیل الرحمٰن قمر کو ہنی ٹریپ کرنے والا ماسٹر مائنڈ گرفتار

ہنی ٹریپ گینگ نے گھر کے مختلف مقامات پر کیمرے نصب کیے اور خلیل الرحمٰن قمر کو پلاننگ کے مطابق صوفہ پر بٹھایا گیا۔ صوفہ سیٹ کے سامنے کیمرہ نصب کرکے ملزم خاتون اور ساتھی پوزیشن چیک کرتے رہے۔

[video width="848" height="480" mp4="https://c.express.pk/2024/07/whatsapp-video-2024-07-30-at-2.34.45-pm-1722338199.mp4"][/video]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں