ویتنام میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی 5 افراد ہلاک

شدید بارشوں کے باعث ویتنام میں کوئلے کی کان بیٹھ گئی


ویب ڈیسک July 30, 2024
شدید بارشوں کے باعث ویتنام میں کوئلے کی کان بیٹھ گئے, فوٹو: فائل

ویتنام میں شدید بارش کے باعث کوئلے کے کان منہدم ہوگئی جس میں درجن سے زائد کان کن دب گئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ویتنام میں ہونے والی بارشوں اور لینڈ سلائیڈنگ نے بڑے پیمانے پر تباہی مچادی۔ جس کے دوران کوئلے کی ایک کان بیٹھ گئی۔

امدادی کاموں کے دوران 5 کان کنوں کی لاشیں نکالی گئیں جب کہ اب بھی 7 سے زائد کان کنوں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔ خراب موسم کے باعث ریسکیو کا کام روکنا پڑا۔

جن کان کنوں کی لاشیں نکالی گئی ہیں ان کی عمریں 23 سے 47 سال کے درمیان ہیں۔

ویتنام میں 4 ماہ کے دوران کان کن کے منہدم ہونے سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 12 سے تجاوز کرگئی جب کہ گزشتہ برس ایسے واقعات میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 10 تھی۔

ان حادثوں کی وجوہات ویتنام میں کان کن کی صنعت میں احتیاطی تدابیر کا اختیار نہ کرنا اور غیر قانونی کانوں کی تعمیر ہونا بھی شامل ہیں۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں