جاب کی خوشی میں دعوت دینے والی لڑکی کیساتھ بچپن کے دوستوں کی جنسی زیادتی

بھارت میں جنسی زیادتی کے ایک اور واقعے میں شادی شدہ خاتون کو ان کے ڈرائیور نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا


ویب ڈیسک July 30, 2024
بھارت میں دوستوں نے ملازمت کی خوشی میں دعوت دینی والی بچپن کی دوست کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

بھارت میں سافٹ ویئر انجینیئر خاتون نے نئی ملازمت ملنے پر اپنے جن 2 دوستوں کو دعوت پر بلایا انھوں نے ہی جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست تلنگانہ کے شہر حیدرآباد میں پیش آیا۔ متاثرہ لڑکی نے پولیس کو بتایا کہ نئی ملازمت کا آفر لیٹر ملنے پر میں نے اپنے بچپن کے دوستوں کو ہوٹل دعوت پر بلایا۔

لڑکی نے مزید بتایا کہ دونوں دوست نشے میں دھت ہونے کے بعد اسے ہوٹل کے کمرے میں لے گئے اور اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لڑکی اور ان لڑکوں کے دوسری جماعت سے میٹرک تک ہم جماعت رہے تھے۔

پولیس مقدمہ درج کرکے دونوں لڑکوں کی تلاش شرع کردی جب کہ لڑکی کا طبی معائنہ بھی کرایا گیا۔

اسی طرح بھارت میں ہی شادی شدہ خاتون کو ان کے ڈرائیور نے ایک سنسان علاقے میں لے جا کر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ ڈرائیور تاحال فرار ہے۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں