2024

سابق کپتان وقار یونس نے پی سی بی میں ذمہ داریاں سنبھال لیں

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے سابق فاسٹ بولر کو اپنا مشیر مقرر کیا ہے


Zubair Nazeer Khan July 30, 2024
(فوٹو: ایکسپریس ویب)

سابق ٹیسٹ کپتان وقار یونس نے چیئرمین پی سی بی کے مشیر برائے کرکٹ کی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔

بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی نے اپنے آئینی اختیارات استعمال کرتے ہوئے 52 سالہ سابق فاسٹ بولر کو اپنا مشیر مقرر کیا ہے، آسٹریلیا میں رہائش پزیر وقار یونس نے گزشتہ روز چئیرمین پی سی بی سے تفصیلی ملاقات کی تھی، ماضی میں پاکستان کرکٓٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ رہنے والے وقار یونس نے منگل کو اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔

کرکٹ کمنٹیٹر اور قومی ٹیم کے سابق بولنگ کوچ وقار یونس پاکستان کرکٹ ٹیم کے حوالے سے امور کی نگرانی کریں گے، ان میں انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک کرکٹ، قومی سلیکشن کمیٹی، کوچز کے معاملات اورکھیل کی منصوبہ بندی بھی شامل ہے، دوسری جانب محسن نقوی بطور چئیرمین پی سی بی قومی کرکٹ کے انتظامی معاملات پر نظر رکھیں گے۔

مزید پڑھیں: وقار یونس کی ایک مرتبہ پھر بورڈ میں اعلیٰ عہدے پر تقرری کا امکان

دریں اثنا کرکٹ کے حلقوں نے سادہ طبعیت اور منسکر المزاج وقار یونس کی تعیناتی کو پاکستان کرکٹ کے لیے خوش آئند قرار دیا ہے، واضح رہے کہ اپنے دور کے معروف فاسٹ بولر وقار یونس نے پاکستان کے لیے 87 ٹیسٹ میچز میں 373 وکٹیں حاصل کیں جبکہ ایک اننگ میں 22 مرتبہ 5 وکٹیں پانے کا کارنامہ انجام دیا ، ٹیسٹ میچ میں 5 مرتبہ 10 وکٹیں اپنے نام کیں، اس طرز کی کرکٹ میں ان کی بہترین بولنگ 76 رنز کے عوض 7 وکٹیں ہیں۔

وقار یونس نے 262 ون ڈے انٹر نیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے 416 وکٹیں حاصل کیں جبکہ 13 مرتبہ اننگ میں 5 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا، ان کی ون ڈے میں بہترین بولنگ36 رنز دے کر 7 وکٹیں ہے ، وقار یونس کو پاکستان کے کم عمر ترین ٹیسٹ کپتان ہونے کا بھی اعزاز حاصل ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں