نائب وزیراعظم کی ایران کے نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت
اسحاق ڈار نے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر پیزشکیان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے ایران کے نو منتخب صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان کی حلف برداری کی تقریب میں شرکت کے لیے منگل کو تہران کا دورہ کیا۔
نائب وزیراعظم نے پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے صدر پیزشکیان کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد اور نیک خواہشات کا پیغام دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق انہوں نے نئی سیاسی انتظامیہ کو اقتدار کی کامیاب اور ہموار منتقلی پر ایرانی قوم کو مبارکباد دی جبکہ نائب وزیراعظم نے نئی ایرانی انتظامیہ کے ساتھ حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا اور اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اظہار کیا۔