سی ڈی اے کا اقدام کالعدم عدالت کا پی ٹی آئی مرکزی سیکریٹریٹ فوری کھولنے کا حکم

عدالت کی پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں ایک ہفتے کے اندر آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت


فیاض محمود July 30, 2024
فوٹو فائل

ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے اُسے فوری کھولنے کی ہدایت کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کی جانب سے دائر سیکریٹریٹ کو سیل کرنے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ میں سماعت ہوئی جس میں عدالت نے کیپٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے) کے آفس سیل کرنے کے حکم کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی کے سینٹرل سیکریٹریٹ فوری کھولنے کا حکم دیا۔

عدالت نے پی ٹی آئی کو بلڈنگ میں ایک ہفتے کے اندر آگ سے بچاؤ کے حفاظتی انتظامات کی بھی ہدایت کردی اور کہا کہ پی ٹی آئی ، سی ڈی اے حکام سے 10 قسم کے انتظامات کرنے پر متفق ہوئی۔

عدالتی فیصلے کے مطابق پی ٹی آئی حکام نے سی ڈی اے سے اتفاق کیا کہ وہ آگ بجھانے کے آلہ جات ہر فلور پر نصب کریں گے، چھت پر فائر پمپ ، الگ سے پانی کا ٹینک ، مینول الارم سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ عمارت کے باروچی خانے (کچن) کی حفاظت کے لئے گیس ڈیٹیکٹر ، ایمرجنسی نمبر آویزاں کیے جائیں گے اور بلڈنگ میں بجلی کی باقاعدہ وائرنگ بھی کی جائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

پاکستان