نامور کامیڈین اداکار سردار کمال لاہور میں انتقال کر گئے

اداکار نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمر شریف اور امان اللہ سمیت نامور اسٹیج اداکاروں کے ساتھ کام کیا

فوٹو : فیس بک

نامور اسٹیج اداکار سردار کمال لاہور میں انتقال کر گئے، وہ دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔

سردار کمال نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمر شریف، امان اللہ سمیت اپنے وقت کے نامور اسٹیج اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔


اداکار کے شوبز کیریئر میں چوڑیاں، دیساں دا راجہ سمیت متعدد فلمیں قابل ذکر ہیں۔

انہوں نے 'ڈرامے آلے' سمیت متعدد بھارتی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔

پنجاب تھیٹر پروڈیوسر ایسوسی ایشن کے چیئرمین قیصر ثنا اللہ اور نامور ڈرامہ رائٹرڈاکٹر اجمل ملک سمیت اسٹیج، ٹی وی اور فلم کی نامور شخصیات نے سردار کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
Load Next Story