عمرکوٹ تیز رفتار جیپ نے سڑک کنارے کھڑے دو بھائیوں کو کچل دیا

ایک بھائی موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا، تعلق کھوکھراپار کے قریبی گاؤں بھٹارو سے ہے، پولیس


ویب ڈیسک July 30, 2024

تیز رفتار جیپ نے روڈ کنارے کھڑے دو بھائیوں کو کچل دیا۔ ڈرائیور کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق اندوہناک حادثہ عمرکوٹ،میرپورخاص شاہراہ پر بچار بند اسٹاپ کے مقام پر پیش آیا جہاں تیزرفتار جیپ سڑک کے کنارے کھڑے دو بھائیوں پر چڑھ دوڑی۔

پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان ثنااللہ نہڑی موقع پر جاں بحق جبکہ ذکااللہ نہڑی شدید زخمی ہوگیا، دونوں نوجوان آپس میں سگے بھائی تھے اور ہوٹل کے قریب کھڑے تھے۔

نوجوانوں کا تعلق کھوکھراپار کے قریب گاؤں بھٹارو سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں