7 ماہ کی حاملہ مصری ایتھلیٹ بھی پیرس اولمپکس میں شریک

قاہرہ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ندا حفیظ نے تلوار بازی کے میچ میں امریکی حریف کو شکست دی

فوٹو: گیٹی امیجز

پیرس اولمپکس میں مصر کی نمائندگی کرنے والی ندا حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سات ماہ کی حاملہ ہیں۔

قاہرہ سے تعلق رکھنے والی 26 سالہ ندا حفیظ نے اپنے پہلے میچ میں امریکی حریف کو شکست دی لیکن راؤنڈ آف 16 میں جنوبی کوریا کی کھلاڑی سے ہار گئیں۔

ندا حفیظ نے انسٹاگرام پر انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ تلوار بازی کے مقابلے میں دو نہیں بلکہ تین 'کھلاڑی' حصہ لے رہے تھے جن میں میرے ساتھ دنیا میں آنے والا ایک جونیئر اولمپئن بھی تھا۔


مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ خاتون برازیلین تیراک کو بوائے فرینڈ کیساتھ گھومنا مہنگا پڑگیا

انہوں نے خود کو درپیش چیلنجز پر بات کرتے ہوئے کہا کہ حمل کا رولر کوسٹر اپنے طور پر مشکل ہے لیکن زندگی اور کھیلوں کے توازن کو برقرار رکھنے کے لیے لڑنا کسی مشکل سے کم نہیں تھا۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپک گیمز، شکست کے باوجود فلسطینی باکسر شائقین کی توجہ کا مرکز

تیسری بار اولمپکس میں حصہ لینے والی ندا کا کہنا تھا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ ان کے شوہر اور خاندان کا اعتماد ہے جس کی وجہ سے وہ اس حد تک پہنچ سکیں۔
Load Next Story