جعلی دستاویزات پر نان کسٹمز پیڈ لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف

ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے اے ای ٹی او ہلال احمد کو گرفتارکر لیا


ویب ڈیسک July 31, 2024
(فوٹو: فائل)

ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد میں جعلی دستاویزات پر نان کسٹمز پیڈ لگژری گاڑیوں کی رجسٹریشن کا انکشاف ہوا ہے۔

ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام آباد نے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شریف گل کی درخواست پر انکوائری کی جس کے بعد ایکسائز آفس کے اے ای ٹی او ہلال احمد سمیت چار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

مقدمہ فراڈد ھوکہ دہی اور اعانت جرم کی دفعات کے تحت درج کیا گیا ہے۔

انکوائری میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ اے ٹی او اسلام آباد ہلال احمد کی مبینہ ملی بھگت سے سردار عمر ثاقب خان ، فیض الحسن اور محمد شیریار وغیرہ نے دھوکہ دہی کے ساتھ چار لگژری گاڑیوں کی عارضی رجسٹریشن کرائی۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق کسٹمز سے گاڑیوں کے آکش و امپورٹ بل سمیت کسٹمز کلیئرنس سرٹیفکیٹ و کاغذات کی تصدیق کروائی گی تو وہ جعلی نکلے۔

متن ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ایف آئی اے نے مقدمہ درج کر کے اے ای ٹی او ہلال احمد کو گرفتارکر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں