اسرائیل کا فضائی حملے میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر کو ہلاک کرنے کا دعویٰ

لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقے دہیہ میں ایک رہائشی عمارت کو حملے میں نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں


ویب ڈیسک July 31, 2024
(فوٹو: بی بی سی)

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ اس کی فضائیہ نے لبنان میں ایک عمارت کو نشانہ بنایا ہے، جس میں حزب اللہ کے سینئر کمانڈر فواد شکر ہلاک ہو گئے ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے نے خبر دی ہے کہ لبنان کے جنوبی مضافاتی علاقے دہیہ میں ایک رہائشی عمارت کو حملے میں نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں، ابھی تک یہ واضح نہیں ہے کہ حملے کے نتیجے میں کیا جانی نقصان ہوا۔

خبر رساں ادارے ذرائع کے حوالے سے کہہ رہے ہیں کہ فضائی حملے میں فواد شکر کو نشانہ بنایا گیا تھا لیکن وہ زندہ بچ گئے جبکہ اسرائیل کی دفاعی افواج کا کہنا ہے کہ اس نے فواد شکر کو اس حملے میں ہلاک کیا ہے۔

اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ ہفتے کے روز اسرائیل کے زیر قبضہ گولان کی پہاڑیوں پر راکٹ حملے کے پیچھے اسی کمانڈر کا ہاتھ تھا۔ جس میں 12 بچے اور نوجوان ہلاک ہوئے تھے، جبکہ حزب اللہ نے اس حملے میں ملوث ہونے سے انکار کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں