بجلی کی قیمت میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی نے نیپرا کو بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اضافے کی درخواست دے دی


ویب ڈیسک July 31, 2024
نیپرا درخواست کی سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی:فوٹو:فائل

بجلی کی قیمتوں میں 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔

سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جس میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی (سی پی پی اے) کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: بجلی کی قیمت میں 2.63 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان

سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا گیا ہے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر سماعت کے بعد فیصلہ کرے گی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں