اے این ایف کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں میں 242 کلو سے زائد منشیات برآمد

راولپنڈی، کوئٹہ، چمن، شیخوپورہ، کاہور سمیت دیگر شہروں سے گرفتار ملزمان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کردیا گیا


ویب ڈیسک July 31, 2024
(فوٹو: فائل)

اے این ایف کی انسداد اسمگلنگ کارروائیوں کے دوران 242 کلو سے زائد منشیات برآمد کرلی گئی۔


ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق 7 مختلف کارروائیوں میں 242 کلو سے زیادہ منشیات برآمد کرکے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔


راولپنڈی میں کوریئر آفس میں نیوزی لینڈ کے لیے بھیجے جانے والے پارسل سے 2.5 کلو آئس برآمد کرلی گئی۔ اسی طرح راولپنڈی ہی میں صدر کے علاقے میں 2 ملزمان سے 2.4 کلو چرس برآمد ہوئی۔


اُدھر کوئٹہ میں ریسٹورنٹ کے قریب ملزم سے 96 کلو چرس برآمد کی گئی جب کہ جی سی پی چمن کے قریب ملزم سے 64 نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔


پنجاب میں شیخوپورہ میں 2 ملزمان سے 40.8 کلو چرس اور 30 کلو افیون برآمد کرلی گئی۔ راوی ٹول پلازہ لاہور کے قریب گاڑی سے 40.8 کلو چرس اور 15.6 کلو افیون برآمد کرکے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔ چوک سمبڑیال کے قریب ملزم سے 300 گرام آئس اور 200 گرام ہیروئن برآمد کرلی گئی ہے۔


اینٹی نارکوٹکس فورس نے گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں