پنجاب بھر کی سول فیملی مجسٹریٹ عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان

یکم تا 31 اگست موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، یکم ستمبر سے تمام ماتحت عدالتیں دوبارہ کھلیں گی


ویب ڈیسک July 31, 2024
(فوٹو: فائل)

پنجاب بھر کی سول فیملی مجسٹریٹ عدالتوں میں تعطیلات کا اعلان کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پنجاب بھر کی سول فیملی مجسٹریٹ عدالتوں میں موسم گرما کی چھٹیوں کے لیے کل یکم تا 31 اگست تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔


اس دوران ہر ضلع میں ڈیوٹی سول ججز 3، 3 روز کے لیے تعینات ہوں گے جب کہ یکم ستمبر کو تمام ماتحت عدالتیں دوبارہ کھلیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں