حکومت مالی سال 201314 کے اقتصادی اہداف حاصل نہ کرسکی

معاشی ترقی4.4 فیصد کے ہدف کے مقابل 4.1، مہنگائی 7.8 سے بڑھ کر 9.3، زرعی نمو 3.3 کے بجائے 2.1 فیصد رہی


Numainda Express July 02, 2014
سروسز سیکٹر کی افزائش 4.3 فیصد رہی، ہدف 4.5 تھا، ٹیکس وصولیوں کا نظرثانی شدہ ہدف بھی حاصل نہ ہوسکا، ذرائع فوٹو: فائل

وفاقی حکومت گزشتہ مالی سال 2014 کے لیے مقررہ معاشی ترقی سمیت دیگر اقتصادی اہداف حاصل نہیں کرسکی تاہم حتمی اعدادوشمار موصول ہونے پر توقع ہے کہ معاشی ترقی مقررہ ہدف کے قریب ترین رہے۔

اس ضمن میں ذرائع نے بتایا کہ وفاقی حکومت مالی سال 2013-14 کے لیے مقررہ مہنگائی(افراط زر)، زرعی اور اقتصادی ترقی سمیت دیگر اقتصادی اہداف پورے نہں کرسکی۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی طرف سے سال2013-14 کے لیے معاشی ترقی کا ہدف4.4 فیصد مقرر کیا گیا تھا مگر اسکے برعکس اقتصادی ترقی 4.1 فیصد رہی، اسی طرح مہنگائی کی شرح 9.3 فیصد رہی، مالی سال 2012-13 میںیہ شرح 7.8 فیصد تھی۔

علاوہ ازیں زرعی شعبے میں بھی 2.1 فیصد گروتھ رہی جو 3.3 فیصد کے مقررہ ہدف سے کم ہے ، اسی طرح خدمات کے شعبے کی ترقی 4.5 فیصد ہدف کے مقابلے میں 4.3 فیصد رہی، برآمدات میں اضافہ تو ہوا لیکن درآمدی مالیت اس سے کہیں زیادہ رہی جس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ 16 ارب ڈالر سے زائد رہا، علاوہ ازیں حکومت گزشتہ مالی سال کے لیے نظر ثانی شدہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف بھی حاصل نہیں ہوسکا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں