2024

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان


Zaigham Naqvi July 31, 2024
فوٹو: فائل

عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات میں بڑی کمی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق یکم اگست سے پیٹرولیم مصنوعات 11 روپے فی لیٹر تک سستی ہونے کا امکان ہے۔

آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 5 روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے تک کمی متوقع ہے۔

اسی طرح، مٹی کا تیل 5روپے 84 پیسے تک فی لیٹر اور لائیٹ ڈیزل کی قیمت میں بھی 5روپے فی لیٹر تک کمی کا امکان ہے۔

گزشتہ 10 روز کے دوران عالمی مارکیٹ میں خام تیل سستا ہوا۔ اوگرا عالمی مارکیٹ کے تناسب سے قیمتوں کا تعین آج کرے گا۔

وزیر اعظم کی حتمی منظوری سے قیمتوں کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں