جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار

ملزم کے پاسپورٹ پر جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں، ایف آئی اے


ویب ڈیسک July 31, 2024
گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے:فوٹو:ایکسپریس نیوز

جعلی دستاویزات پر سفر کرنے والے شخص کو کراچی ائیرپورٹ پر گرفتار کرلیا گیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویزات پر سعودی عرب سے آنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا۔ ملزم کی شناخت سلطان کے نام سے ہوئی۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے پاسپورٹ پر تجدید کی جعلی مہریں لگی ہوئی تھیں۔ ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم تجدید کے لیے جدہ میں واقع پاکستانی سفارت خانے نہیں گیا تھا۔ پاکستانی مشن آفس جدہ نے بھی مذکورہ مہروں کے جعلی ہونے کی تصدیق کی۔ ملزم کو گرفتار کر کے اے ایچ ٹی سی منتقل کردیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں