ابو کی سناؤ اغواکاروں کا فون تو نہیں آیا خلیل الرحمان کی بیٹی ناقدین کے نشانے پر

ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو دو حصوں میں لیک کی

حجاب خلیل ٹک ٹاکر ہونے کے سات ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف ہدایتکار اور لکھاری خلیل الرحمان قمر کی بیٹی حجاب خلیل اپنے والد کی وجہ سے تنقید کی زد میں آگئیں۔

گزشتہ کچھ دنوں سے خلیل الرحمان قمر خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں کیونکہ خلیل الرحمان قمر ایک جرائم پیشہ گروہ کی جانب سے ہنی ٹریپنگ اسکیم کا نشانہ بنے تھے جس پر انہیں تاوان دیکر چھوڑا گیا تھا۔

اغواء کیس کے مرکزی ملزم نے ایک بیان میں کہا تھا کہ ان کے پاس خلیل الرحمان قمر کی دو ویڈیوز ہیں اور دونوں تقریباً ڈیڑھ گھنٹے طویل ہیں۔

ملزم نے کہا تھا کہ ان ویڈیوز میں خلیل الرحمان قمر کو ایک ایسی خاتون کے ساتھ قربت حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے جس نے مبینہ طور پر اپنے جھانسے میں پھنسا لیا تھا۔

مزید پڑھیں: خلیل الرحمٰان کیس : درویش تو چار بجے تہجد پڑھتا ہے یہ کیسا درویش ہے، جج

بعدازاں، ملزم نے خلیل الرحمان قمر کی ویڈیو دو حصوں میں لیک کی، ایک حصے میں وہ پرائیویٹ کمرے میں ایک لڑکی کو بالکل پاس بٹھا کر سگریٹ پی رہے تھے۔

ویڈیو کے دوسرے حصے میں خلیل الرحمان قمر خاتون کے ساتھ نازیبا حالت میں موجود تھے۔

یہ ویڈیوز منظرِ عام پر آنے کے بعد جہاں خلیل الرحمان کو تنقید کا سامنا ہے تو وہیں اُن کی بیٹی حجاب خلیل کو بھی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ٹارگٹ کیا جارہا ہے۔

حجاب خلیل ٹک ٹاکر ہونے کے سات ساتھ سوشل میڈیا انفلوئنسر بھی ہیں، وہ اپنے انسٹاگرام ہینڈل پر اداکاری اور گانوں پر لِپ سنک کی ریلز اپلوڈ کرتی ہیں۔







View this post on Instagram


A post shared by Hijab Khalil (@hijab.khalill)




صارفین حجاب خلیل کی انسٹاگرام ریلز پر بڑی تعداد میں منفی تبصرے کرتے ہوئے اُن سے خلیل الرحمان قمر کے بارے میں سوالات کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے کہا کہ ان کے والد پر کیس چلا رہا ہے اور یہ یہاں پیسہ کما رہی ہیں، صارفین نے پوچھا کہ ابو کی سُناؤ، اغواکاروں کا دوبارہ فون تو نہیں آیا؟


صارفین نے طنزیہ انداز میں یہ بھی کہا کہ آپ کے پاپا کی رات کے 4 بجے والی میٹنگ لیک ہوگئی ہے، ایک صارف نے پوچھا کہ آپ کو اپنے والد کے کردار پر کیسا محسوس ہوتا ہے؟

سوشل میڈیا صارفین نے حجاب خلیل سے یہ بھی پوچھا کہ کیا آپ کو بھی ڈاکٹر نے دھوپ میں باہر نکلنے سے منع کیا ہے؟

حجاب خلیل نے منفی تبصروں کو نظر انداز کرتے ہوئے کمنٹ سیکشن کر محدود کردیا ہے۔





 



 



 


View this post on Instagram


 


 

A post shared by Hijab Khalil (@hijab.khalill)


Load Next Story