پاکستانیوں کوبرادرانہ مشورہ ہے جس ملک میں رہیں قوانین کی پابندی کریںقونصل جنرل یو اے ای

جو بھی سوشل میڈیا کو ہرزہ سرائی کیلیے استعمال کرے گا اس کے خلاف کارروائی ہوگی، بخیت عتیق الرومیتی


ویب ڈیسک July 31, 2024
امارات میں 18 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں، یو اے ای قونصل جنرل:فوٹو:فائل

کراچی میں متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں کو برادرانہ مشورہ ہے جس ملک میں رہیں قوانین کی پاسداری کریں۔

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی نے میڈٰیا سے گفتگو میں کہا کہ سوشل میڈیا پر ہرزہ سرائی کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی۔ قانون کسی کو معاف نہیں کرے گا۔

قونصل جنرل نے مزید کہا کہ یو اے ای میں 200 ممالک کے لوگ رہتے ہیں۔ ہم ان کو اپنے ملک کا حصہ سمجھتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کے پروپیگنڈے سے گریز کریں۔ اس سے قبل اس معاملے پر لوگوں کو سزائیں دی جا چکی ہیں اور ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔ جو بھی سوشل میڈیا کو ہرزہ سرائی کے لیے استعمال کرے گا اس کے خلاف ایکشن ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ یو اے ای میں 18 لاکھ سے زائد پاکستانی موجود ہیں۔ پاکستانی شہریوں کو بردرانہ مشورہ دوں گا کہ نہ صرف یو اے ای بلکہ جس ملک میں بھی رہتے ہیں اس کے قوانین کی پاسداری کریں۔ پاکستان کے چاروں صوبوں سے پاکستانیوں کو ویزے کا اجرا کیا جاتا ہے۔

یو اے ای کے قونصل جنرل نے کہا کہ کراچی سمیت پاکستان موسمیاتی تغیر کا بہت زیادہ شکار ہے۔ یو اے ای میں پچھلے سال ماحولیات کے حوالے سے کوپ 28 کا انعقاد کیا گیا۔ یواے ای کی دلی خواہش ہے کہ بلوچستان میں انوائرمنٹ پر کام کرے۔ کراچی میں یو اے ای کے ذریعے کھجور اور دیگر شجرکاری کرنے کے مفید اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں