وہ غم جو کبھی ختم نہ ہوگا سردار کمال کے انتقال پر عمران اشرف غمزدہ

سردار کمال دل کے عارضے میں مبتلا تھے


ویب ڈیسک July 31, 2024
سردار کمال گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئے تھے : فوٹو : انسٹاگرام

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان عمران اشرف نے اسٹیج اداکار سردار کمال کے انتقال پر گہرے دُکھ کا اظہار کیا ہے۔

عمران اشرف نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر اداکار سردار کمال کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر پوسٹ کی جوکہ اُن کے شو کے سیٹ پر لی گئی تھی۔

اداکار نے تصویر پوسٹ کرتے ہوئے سردار کمال کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سردار صاحب چلے گئے۔

اُنہوں نے کہا کہ یہ وہ غم ہے جو کبھی ختم نہیں ہوگا، اللہ تعالیٰ! سردار صاحب کی مغفرت فرمائے آمین۔




واضح رہے کہ سردار کمال دل کے عارضے میں مبتلا تھے، وہ گزشتہ روز لاہور میں انتقال کرگئے تھے۔

سردار کمال نے افضال احمد، قوی خان، سہیل احمد، عمر شریف، امان اللہ سمیت اپنے وقت کے نامور اسٹیج اداکاروں کے ساتھ کام کیا۔

اداکار کے شوبز کیریئر میں چوڑیاں، دیساں دا راجہ سمیت متعدد فلمیں قابل ذکر ہیں، انہوں نے 'ڈرامے آلے' سمیت متعدد بھارتی پنجابی فلموں میں بھی کام کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں