چیمپئینز ٹرافی نہ کھیلی تو ورلڈکپ 2026 میں پاکستان اپنے فیصلے کیلئے آزاد ہے

بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا بڑا بیان سامنے آگیا

بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا بڑا بیان سامنے آگیا (فوٹو: فائل)

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کے نائب صدر راجیو شکلا نے ایک بار پھر اشارہ دیا ہے کہ آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے بھارتی ٹیم پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔

اتر پردیش پریمیئر لیگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے بھارتی بورڈ کے صدر راجیو شکلا کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر بھارتی ٹیم حکومتی اجازت ملنے کے بعد آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی 2025 کیلئے پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے، سال 2026 ون ڈے ورلڈکپ (جس کے میزبان بھارت اور سری لنکا) کیلئے پاکستان اپنا فیصلہ کرنے کیلئے آزاد ہے۔

انہوں نے کہا پاکستان ون ڈے ورلڈکپ 2026 کے حوالے سے جو چاہے کہے لیکن چیمپئینز ٹرافی 2025 میں شرکت کیلئے ہمیں حکومتی منظوری درکار ہے۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2025؛ کیا محسن نقوی بھی جےشاہ کیطرح ہائبرڈ ماڈل اپنائیں گے؟

راجیو شکلا نے تسلیم کیا کہ اگر بھارت آئندہ ٹورنامنٹ کیلئے پاکستان کا سفر نہیں کرتا تو قوی امکان ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) جوابی ردعمل دے گا۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے پاکستان ایشیاکپ بھارت نہ آکر کھیلنے کی دھمکی دے گا لیکن بورڈ کو سمجھنے کی ضرورت ہے کہ یہ فیصلہ بھارتی حکومت کے ہاتھ میں ہے ناکہ بی سی سی آئی!۔

مزید پڑھیں: ایشیاکپ 2025؛ بھارت کو بھی پاکستانی بائیکاٹ کا خدشہ ستانے لگا

چیمپئنز ٹرافی فروری-مارچ 2025 میں پاکستان میں منعقد ہونا ہے تاہم شیڈول سمیت ٹیمیں تاحال موضوع بحث بنی ہوئی ہیں جبکہ بھارتی بورڈ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروانے کا خواہاں ہے، اسی طرح پاکستان کرکٹ بورڈ بھی ضد پر قائم ہے ایونٹ پورا پاکستان میں ہوگا، بھارتی ٹیم کو لانے کا کام آئی سی سی کا ہے ہمارا نہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ 99.9 فیصد کنفرم! بھارتی ٹیم پاکستان نہیں جائے گی

ٹورنامنٹ کے ممکنہ ابتدائی شیڈول کے مطابق چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جو کہ 9 مارچ کو لاہور میں فائنل کے ساتھ اختتام پذیر ہوگا جس کے کئی میچز راولپنڈی میں شیڈول ہیں۔
Load Next Story