2024

میسی کی اہلیہ شوہر کے موبائل پر ٹیڑھی نگاہ رکھنے کی تصویر وائرل

تمام خواتین ایک جیسی ہوتی ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے


ویب ڈیسک July 31, 2024
تمام خواتین ایک جیسی ہوتی ہیں، سوشل میڈیا پر صارفین کے دلچسپ تبصرے (فوٹو: فائل)

ارجنٹینا کو ورلڈکپ جتوانے والے لیونل میسی کی اہلیہ کی شوہر کے موبائل پر ٹیڑھی نگاہ رکھنے کی تصویر نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وائرل تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ لیونل میسی کی اہلیہ اپنے شوہر کے موبائل فون میں جھانک رہی ہیں شاہد نگرانی کرنے کی کوشش کررہی ہیں۔

یہ تصویر ہفتے کی شام انٹر میامی کلب کے میچ کے موقع پر اسٹیڈیم میں لی گئی تھی جب لیونل میسی اور ان کی اہلیہ بھی وہاں موجود تھیں۔

مزید پڑھیں: پیرس اولمپکس؛ مراکش کے ہاتھوں متنازع شکست پر میسی بھی بھڑک گئے

دوران میچ میسی انٹرنیٹ پر ویب سائٹس کو دیکھنے میں مصروف تھے جبکہ انکی اہلیہ انٹونیلا اپنے شوہر کے موبائل کی اسکرین کا ترچھی نظروں سے بغور جائزہ لینے کی کوشش کررہی تھیں۔

مزید پڑھیں: علحیدگی کی صورت میں دولت کیسے بچاؤں! رونالڈو کا قانونی قدم

سوشل میڈیا پر یہ تصویر سامنے آنے کے بعد مداح اس پر دلچسپ تبصرے اور قیاس آرائیاں کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ تمام خواتین ایک جیسی ہوتی ہیں اگرچہ وہ تاریخ کے بہترین کھلاڑی کی بیگم ہی کیوں نہ ہو!۔

1

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں