اسماعیل ہانیہ کی شہادت جماعت اسلامی کا راولپنڈی میں غزہ مارچ کا اعلان
غزہ مارچ کے اختتام پر اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی
حماس کے رہنماء اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر امیر جماعت اسلامی پاکستان نے دھرنے کے مقام راولپنڈی میں غزہ مارچ کا اعلان کر دیا۔
ترجمان جماعت اسلامی اسلام آباد عامر بلوچ کے مطابق غزہ مارچ لیاقت روڈ راولپنڈی پر ہوگا۔ غزہ مارچ کے اختتام پر اسماعیل ہانیہ کی غائبانہ نماز جنازہ ادا کی جائے گی، غزہ مارچ اور غائبانہ نماز جنازہ بعد از نماز مغرب ہوگا۔
امیر جماعت اسلامی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ حماس تحریک سربراہ اسماعیل ہنیہ کو اسرائیل نے دہشت گردی سے شہید کر دیا ہے، ان کے خاندان کے 70 افراد شہید ہوچکے، پوری امت کو پاکستان جماعت اسلامی کی طرف سے دلی تعزیت پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ یہ شھادت اس تحریک کو مزید آگے بڑھائے گی، دہشت گردی سے تحریک آزادی ختم نہیں ہوتیں، اب تک کئی راہنما سمیت 92 ہزار افراد غزہ میں شہید ہوچکے ہیں۔ کیمپ، مساجد اور اسپتالوں پر حملے ہو رہے ہیں مگر کسی بچے، عورت اور نوجوان نے آج تک سرنڈر نہیں کیا، یہ شہادت لاکھوں اسماعیل ہنیہ پیدا کرے گی۔
امیر جماعت اسلامی نےاعلان کیا کہ 3 اگست کو یوم اسیران فلسطین منایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ عالمی طاقتوں اور امریکا کی انسانیت ناطے شدید مذمت کرتا ہوں، امریکا اسرائیل کی سرپرستی اور اسلحہ فراہم کرتا ہے، اسرائیل کی بربریت کے ساتھ امریکا ہے اور مغربی ممالک جو شامل ہیں ان کی بھی مذمت کرتے ہیں۔
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمن نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جائے، اسرائیل کی طاقت ہمارے مسلم حکمران ہیں، 40 ممالک پر مشتمل مشترکہ فوج اور انکے سربراہ جنرل راحیل شریف اسوقت کہاں ہیں؟
انہوں نے کہا کہ ہماری امت مسلمہ کے ممالک اسرائیل کو تسلیم کر رہے ہیں، مسلم حکمرانوں کی خاموشی اسرائیل کی طاقت ہے، اسی طاقت سے وہ 85 فیصد فلسطین تباہ کر چکا اور وہ حماس سے نہیں لڑ پاتا، اپنی شکست کا بدلہ عوام سے لے رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ قائد اعظم نے کہا تھا اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے اور پاکستان کبھی اسرائیل تسلیم نہیں کرے گا۔
حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا کہ پاکستان سخت رویہ اپنائے پاکستان ایٹمی طاقت ہے وہ بھرپور کردار ادا کرے، اسرائیل کا اگر،ہاتھ نا روکا گیا تو اس کا ہاتھ ہر مسلم ممالک کی گردن پر آئے گا۔ اسماعیل ہانیہ کی شھادت کے باوجود دھرنا جاری رہے گا اور کراچی دھرنا کل ہوگا، کراچی میں بھی آج اسماعیل ہانیہ کے لیے غائبانہ نماز ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ ختم نبوت کیس میں سقم چھوڑا گیا ہے، قادیانیوں کو کھل کر عبادت کی اجازت نہیں دی جا سکتی، قادیانی خود کو غیر مسلم اقلیت تسلیم کرے تو عبادت کرے، سپریم کورٹ کو بھی ختم نبوت بارے ماورا آئین فیصلہ نہیں کرسکتی البتہ جماعت اسلامی قتل کے فتوے کو درست نہیں سمجھتی۔
واضح رہے کہ گزشتہ شب ایران کے دارالحکومت تہران میں حماس کے رہنماء اسماعیل ہانیہ کو محافظ سمیت قاتلانہ حملے میں شہید کر دیا گیا۔