طلاق کی افواہیں ایشوریا رائے بیٹی اور شوہر کے بغیر بیرون ملک چلی گئیں

بچن خاندان کے کسی بھی فرد نے طلاق کی خبروں پر لب کُشائی نہیں کی


ویب ڈیسک July 31, 2024
ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن اپنے شوہر ابھیشیک بچن اور بیٹی آرادھیا کے بغیر بھارت سے بیرون ملک چلی گئیں۔

بھارتی میڈیا پر گزشتہ ایک سال سے ایشوریا رائے بچن اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی خبریں سرگرم ہیں کیونکہ اس جوڑی کو اکثر تقریبات میں الگ الگ شرکت کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے۔

دسمبر 2023 میں مختلف بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا ہے، تاہم ابھی تک اسٹار جوڑی سمیت بچن خاندان کے کسی فرد نے طلاق کی خبروں پر لب کُشائی نہیں کی ہے۔

طلاق کی خبروں کے دوران ہی اب بھارتی میڈیا پر یہ خبر سامنے آئی ہے کہ ایشوریا رائے اپنی بیٹی اور شوہر کے بغیر ہی چھٹیاں گزارنے کے لیے بیرون ملک چلی گئی ہیں۔

مزید پڑھیں: شتروگھن نے ابھیشیک، ایشوریا کی شادی کی مٹھائی واپس کیوں کی؟ وجہ سامنے آگئی

بھارتی میڈیا کے مطابق ایشوریا رائے بچن نیویارک میں موجود ہیں جس کی تصدیق اداکارہ کی مداح نے سوشل میڈیا پر تصویر پوسٹ کرکے کی۔

جیری رینا نامی مداح نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایشوریا رائے کے ہمراہ تصویر شیئر کی اور بتایا کہ اُنہوں نے نیویارک میں اداکارہ سے ملاقات کی۔

2

واضح رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں