افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ پہلی دو طرفہ سیریز کیلئے شیڈول جاری

تین میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی افغان کرکٹ بورڈ کرے گا


ویب ڈیسک July 31, 2024
تین میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی افغان کرکٹ بورڈ کرے گا (فوٹو: فائل)

افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان پہلی دو طرفہ سیریز کیلئے شیڈول جاری کردیا گیا۔

افغان کرکٹ بورڈ (اے سی بی) جنوبی افریقہ کیخلاف تین میچز پر مشتمل سیریز کی میزبانی کرے گا جبکہ تینوں میچز شارجہ کے تاریخی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیمیں 18 سے 22 ستمبر کے دوران میچز کھیلیں گی، یہ سیریز افغانستان کے فیوچر ٹور پروگرام کا حصہ نہیں تھی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان میچز کی سیریز آئرلینڈ کے خلاف جنوبی افریقہ کے شیڈول میچز سے محض 5 روز قبل اختتام پذیر ہوگی۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی؛ 2 افغان کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلنے سے متعلق بڑا اعلان کردیا

اس سے قبل جنوبی افریقی ٹیم ویسٹ انڈیز کے خلاف 2 ٹیسٹ اور 3 ٹی20 میچز کی سیریز کھیلے گی، جس کا آغاز 7 اگست سے ہوگا۔

افغانستان کیلئے یہ سیریز 9 سے 13 ستمبر تک بھارت کے نوئیڈا میں نیوزی لینڈ کیخلاف اپنے تاریخی ٹیسٹ میچ کے فوراً بعد منعقد ہوگی۔

افغانستان، جنوبی افریقہ سیریز کا شیڈول:

بدھ، 18 ستمبر

افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ - شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، یو اے ای

جمعہ، 20 ستمبر

افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ - شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، یو اے ای

22 ستمبر بروز اتوار

افغانستان بمقابلہ جنوبی افریقہ - شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم، یو اے ای

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں