ناشتے نہ کرنے والے بچے اکثر ناخوشی رہتے ہیں تحقیق

پرتگال میں جو بچے ہر روز ناشتہ کرتے تھے ان کی زندگی میں اطمینان کا احساس سب سے زیادہ تھا


ویب ڈیسک August 02, 2024
[فائل-فوٹو]

ایک تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ جو بچے ناشتہ نہیں کرتے ان کے ناخوش ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔

محققین نے پایا کہ 10 سے 17 سال کی عمر کے بچے جتنا زیادہ ناشتہ کرتے ہیں وہ اپنی زندگی سے زیادہ مطمئن ہوتے ہیں۔

انہوں نے برطانیہ سمیت 42 ممالک میں تقریباً 150,000 بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا۔

زندگی میں اطمینان کا سب سے زیادہ اسکور ہر روز ناشتہ کرنے والے شرکاء میں اور سب سے کم ان بچوں میں پایا گیا جنہوں نے کبھی ناشتہ نہیں کیا۔

محققین کا خیال ہے کہ اس کی کئی وجوہات ہیں، بشمول ناشتے میں موجود وٹامنز اور غذائی اجزا طالب علموں کو اسکول میں توجہ مرکوز کرنے اور سیکھنے میں کس طرح مدد کر سکتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں