اسماعیل ہنیہ خود سے پہلے بیٹوں اور پوتوں کو آزادیٔ فلسطین پر قربان کرچکے ہیں
اپریل میں ایک گاڑی پر اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے، 3 پوتیاں اور ایک پوتا شہید ہوگیا تھا
غزہ پر 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 60 سے زیادہ افراد شہید ہوچکے ہیں جب کہ آج اسماعیل ہنیہ کو بھی ایران میں شہید کردیا گیا۔
فلسطینی خبر رساں ادارے کے مطابق جارحیت پسند اسرائیل نے پہاڑ جیسا مضبوط اور بلند حوصلہ رکھنے والے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو توڑنے کے لیے پے در پے ان کے اہل خانہ کو بمباری میں چُن چُن کر نشانہ بنایا۔
یہ خبر بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل صبح تہران میں اور تدفین دوحہ میں ہوگی
رواں برس اپریل میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کی گاڑی پر اسرائیلی فوج نے بمباری کی تھی جس کے نتیجے میں اُن کے 3 بیٹوں حازم، عامر اور محمد سمیت 3 پوتیاں اور ایک پوتا بھی شہید ہوگئے تھے۔
اسی طرح گزشتہ ماہ جون میں غزہ کے ایک پناہ گزین کیمپ کے گھر پر اسرائیل کے فضائی حملے میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 10 افراد شہید ہوگئے تھے جن میں ان کی بہن بھی شامل تھیں۔
یہ خبر پڑھیں : ایران پر اسماعیل ہنیہ کا بدلہ لینا فرض ہوگیا؛ آیت اللہ خامنہ ای
علاوہ ازیں اسماعیل ہنیہ کے بہنوئیوں، نواسوں اور بہوؤں تک کو اسرائیلی فوج نے نشانہ بنایا۔ اس طرح جدوجہد آزادیٔ فلسطین کی تحریک میں اسماعیل ہنیہ کے خاندان کے 60 سے زائد افراد شہید ہوچکے ہیں۔
یہ خبر پڑھیں : کسی نے حملہ کیا تو اسرائیل کی مدد کو امریکا آئے گا؛ وزیر دفاع
اسرائیل کے یہ حملے اسماعیل ہنیہ کے پایہ استقلال میں جنبش تک نہ لاسکے تو آج ایران میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں شریک ہنستے مسکراتے اسماعیل ہنیہ کو ہوٹل کے نزدیک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا۔