اسماعیل ہنیہ کے قتل میں امریکی انٹیلیجنس کی مدد شامل تھی الجزیرہ

اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کا بھی اہم کردار ہوگا، الجزیرہ

اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور اسرائیلی انٹیلی جنس موساد کا بھی اہم کردار ہوگا، الجزیرہ

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو ایران میں پُراسرار طور پر ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جس کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی جا رہی ہے جب کہ اسرائیل نے 24 گھنٹے گزر جانے کے باوجود نہ تو حملے کی ذمہ داری قبول کی اور نہ ہی تردید کی ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق اسماعیل ہنیہ کی شہادت سے متعلق ابھی شواہد اور تفصیلات کی جانچ کی جا رہی ہے۔ حتمی معلومات حاصل ہونے پر میڈیا کو آگاہ کردیا جائے گا۔

دوسری جانب تجزیہ کار اور مشرق وسطیٰ کی سیاست پر گہری نظر رکھنے والے ماہرین اور صحافی اسماعیل ہنیہ کے قتل میں اسرائیل کے ملوث ہونے کا امکان ظاہر کر رہے ہیں۔

یہ خبر پڑھیں : اسماعیل ہنیہ خود سے پہلے بیٹوں اور پوتوں کو آزادیٔ فلسطین پر قربان کرچکے ہیں


قطر کے نشریاتی ادارے الجزیرہ کے ایڈیٹر ڈیفنس نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کے قتل میں امریکی انٹیلیجنس کی مدد شامل ہونے کا امکان رد نہیں کیا جا سکتا۔

الجزیرہ کے ایڈیٹر ڈیفنس نے رپورٹ میں مزید کہا کہ مطابق اسماعیل ہنیہ کے قتل میں ایرانی حکومت کے مخالفین اور اسرائیلی انٹیلی جنس موساد نے اہم کردار ادا کیا ہوگا جنھیں امریکی انٹیلی جنس کی مدد بھی حاصل ہوگی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ کل صبح تہران میں اور تدفین دوحہ میں ہوگی

ان چہ مہ گوئیوں کے درمیان امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے اسماعیل ہنیہ کی موت میں کسی بھی صورت میں امریکا کے ملوث ہونے کی تردید کی ہے جب کہ اسرائیل نے اس معاملے پر حیران کن طور پر تاحال طویل چپ سادھی ہوئی ہے۔

 
Load Next Story