اسرائیلی میڈیا اسماعیل ہنیہ کے قتل کے حوالے سے بڑا انکشاف سامنے لے آیا

اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت میں ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا

اسماعیل ہنیہ کو ایران کے دارالحکومت میں ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا

اسماعیل ہنیہ کو آج ایران کے دارالحکومت میں ایک میزائل حملے میں شہید کردیا گیا جب کہ اس پُراسرار حملے کی ذمہ داری تاحال کسی ملک یا گروپ نے تسلیم نہیں کی۔

اسماعیل ہنیہ کی ایران میں پُراسرار حملے میں شہادت پر کئی طرح کی افواہیں زیر گردش ہیں تاہم سب سے زیادہ امریکا اور اسرائیل پر شک ظاہر کیا جا رہا ہے جب کہ ایرانی حکومت کے مخالفین کے بھی حملے میں ملوث ہونے کا امکان ہے۔

یہ خبر پڑھیں : اسرائیلی حملے میں اسماعیل ہنیہ شہید؛ امریکی مؤقف سامنے آگیا

ان چہ مہ گوئیوں کے درمیان اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو ایران کے اندر سے ہی نشانہ بنایا گیا اور یہ ممکنہ طور پر ایک میزائل حملہ تھا جو عین اس وقت کیا گیا جب اسماعیل ہنیہ اپنی قیام گاہ پہنچے تھے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ کے قتل میں امریکی انٹیلیجنس کی مدد شامل تھی؛ الجزیرہ


اسماعیل ہنیہ تہران میں جس گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھے وہاں کئی اور معززین بھی موجود تھے جب کہ حملے میں صرف اسماعیل ہنیہ اور ان کے محافظ شہید ہوئے۔

اسرائیلی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو گاڑی سے اترکر گیسٹ ہاؤس میں داخل ہونے سے قبل پلک جھپکتے نشانہ بنایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : اسماعیل ہنیہ خود سے پہلے بیٹوں اور پوتوں کو آزادیٔ فلسطین پر قربان کرچکے ہیں

ایران اور حماس اسماعیل ہنیہ کے قاتل اور منصوبہ سازوں تک پہنچنے کے لیے شواہد جمع کر رہے ہیں اور انٹیلی جنس ادارے دن رات کام کر رہے ہیں۔

 
Load Next Story