حکومت کا مصنوعی ذہانت اے آئی کی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی 2024 کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیا ، ذرائع

فوٹو: انٹرنیٹ

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس کیلیے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے مصنوعی ذہانت کی پالیسی 2024 کا مسودہ تیار کرنا شروع کردیا ہے۔

وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی حکام کے مطابق اے آئی پالیسی کا مسودہ پانچ اہم نکات پر مرتب کیا جا رہا ہے، سماجی تیاری، قومی اے آئی فنڈ کا قیام اور ٹیکنالوجی کو اے آئی سے ہم آہنگ کیا جائے گا۔


عوام میں مصنوعی ذہانت کے ٹولز کے استعمال سے متعلق آگاہی پھیلائی جائے گی، سماجی ترقی کے ڈیٹا اور کمپیوٹیشنز کے بنیادی ڈھانچے کو متحرک کرنے کے لیے قومی سطح کے اقدامات پالیسی کو بین الاقوامی معیارات اور سماجی روایات کو مدنظر رکھ کر مرتب کیا جا رہا ہے جس کے تحت مارکیٹ اور ٹیکنالوجی کے استعمال اور رجحانات کو پالیسی کا حصہ بنایا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ مسودے کی تیاری میں متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے باہمی مشاورت کی جائے گی اور تمام تر پہلوؤں کا جائزہ لے کر مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی اور اس کے بعد اسے منظوری کیلیے پیش کیا جائے گا۔
Load Next Story