وزیراعظم کی بجلی بلوں کی تاریخ ادائیگی میں 10 روز کی توسیع کی ہدایت

جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہوگی، اعلامیہ


ویب ڈیسک July 31, 2024
فوٹو فائل

وزیراعظم نےبجلی بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روزہ توسیع کی ہدایت کردی۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت کے تحت تمام بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔

وزیراعظم شہبازشریف نے بجلی کے صارفین کی مشکلات کے پش نظر تاریخ میں توسیع کی ہدایات جاری کیں۔

اعلامیہ کے مطابق جولائی اور اگست 2024 کے بلوں کی ادائیگی کی مقررہ تاریخ میں 10 روز کی توسیع ہوگی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں