خوبصورت دکھنے کیلئے کبھی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی عمران ہاشمی

ہر فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پوسٹر بوائے جیسا نظر آئے اسی لئے لوگ پلاسٹک سرجری کی طرف جاتے ہیں، اداکار

فوٹو: انسٹاگرام

بالی وڈ اداکار عمران ہاشمی نے کہا ہے کہ انہوں نے خوبصورت دکھنے کیلئے کبھی پلاسٹک سرجری نہیں کروائی۔

ایک تازہ انٹرویو میں اداکار کا کہنا تھا کہ ہر ایک فنکار کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ پوسٹر بوائے جیسا نظر آئے اسی لئے لوگ پلاسٹک سرجری کی طرف جاتے ہیں۔

عمران ہاشمی نے کہا کہ پلاسٹک سرجری صرف شوبز انڈسٹری میں ہی نہیں بلکہ ہر قسم کی مارکیٹ میں ہوتی ہے کیوں اس کی وجہ سے شہرت اور پیار ملتا ہے۔


اس موقع پر انہوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ راج کمار راؤ نے بھی خوبصورت نظر آنے کیلئے سرجری کروائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : امیشا پٹیل نے ڈیبیو فلم میں ساتھ کام سے انکار کردیا تھا، عمران ہاشمی کا انکشاف

یاد رہے کہ انڈسٹری میں یہ خبریں گرم ہیں کہ راج کمار راؤ نے پلاسٹک سرجری کرائی ہے اور اداکار کی جانب سے اس کی تردید نہیں ہوئی۔
Load Next Story