مزیدار لبنانی کباب

جب کباب بن جائیں تو اسے بنایئے کیچپ یا چٹنی کے ساتھ اسے ب اپنے رمضان دسترخوان کا حصہ


ویب ڈیسک March 31, 2018
جب کباب اچھی طرح براؤن ہو جائیں تو اُنھیں نکال کرٹشو پیپر پر رکھیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے فوٹو:فائل

پکوان میں پیش ہے لبنانی کباب جو یقیناًگھر کے ہر شخص کو پسند آئیں گے۔


اجز:


گائے یا بکری کا قیمہ ایک کلو،اُبلی میکرونی ایک پیالی، چھلے اور اُبلے مٹر ایک پیالی، ڈبل روٹی کا چورا ایک پیکٹ، انڈے 2 عدد، درمیانی پیاز 3 عدد، اُبلے آلو 3 عدد، ٹماٹر 3 عدد، ہری مرچ 6-8 عدد، ادرک لہسن کا پیسٹ ایکچائے کا چمچہ، کُٹی کالی مرچ ایک چائے کا چمچہ، تیل حسبِ ضرورت


ترکیب:


پہلے ایک پتیلی میں ایک کلوقیمہ،ایک چائے کا چمچہ ادرک لہسن کا پیسٹ،3 عدددرمیانی پیازباریک کتری ہوئی اور حسبِ ذائقہ نمک ڈال کر ہلکی آنچ پر اسی کے پانی میں اُبال لیں، جب پانی خشک ہو جائے تو اس میں 3 عددٹماٹر،6-8 عدد ہری مرچ،ایک پیالی چھلے اور اُبلے مٹر اور ایک پیالی اُبلی میکرونی ملا کر چوپر میں پیس لیں۔


جب قیمہ باریک پیس لیں تو اس میں ایک چائے کا چمچہ کُٹی کالی مرچ شامل کر کے رول کی شکل کے کباب بنا اس کے بعدکبابوں کو 2 عدد پھینٹے ہوئے انڈوں میں لگائیں اور ڈبل روٹی کا چورا لگا کر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کر لیں، جب کباب اچھی طرح براؤن ہو جائیں تو اُنھیں نکال کرٹشو پیپر پر رکھیں تاکہ چکنائی جذب ہو جائے اور اب کیچپ یا چٹنی کے ساتھ اسے بنایئے اپنے رمضان دسترخوان کا حصہ۔

نوٹ: اگر آپ بھی ہمیں کھانے کی ترکیب بھیجنا چاہتے ہیں تو قلم اٹھائیے اور اپنے مکمل نام اور فون نمبر کے ساتھ [email protected] پر ای میل کریں

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |