حزب اللہ کی بیروت میں اسرائیلی حملے میں اہم کمانڈر کی شہادت کی تصدیق
حسن نصراللہ فواد شکر کی نماز جنازہ پڑھائیں گے اور خطاب بھی کریں گے، حزب اللہ کا بیان
لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے تصدیق کی ہے کہ اسرائیل کے حملے میں سینئر کمانڈرد فواد شکر شہید ہوگئے ہیں۔
خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق بیروت کے جنوبی علاقے میں حزب اللہ کے ٹھکانے پر اسرائیل نے فضائی کارروائی کی تھی جہاں گزشتہ برس اکتوبر میں غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد یہ اسرائیل کی دوسری بڑی کارروائی ہے۔
حزب اللہ نے بیان میں کہا کہ سیکریٹری جنرل حسن نصراللہ جمعرات کو فواد شکر کی نماز جنازہ پڑھائیں گے اور خطاب بھی کریں گے۔
لبنانی سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فواد شکر کا جسد خاکی اسرائیلی حملے کے 24 گھنٹوں کے بعد بدھ کی شام کو ملبے سے نکال لی گئی ہے۔
سیکیورٹی اور میڈیکل ذرائع نے بتایا کہ اس حملے میں دو خواتین اور دو بچے بھی مارے گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج نے کارروائی کے بعد اعلان کیا تھا کہ گولان کی پہاڑی علاقے میں کارروائی میں ملوث حزب اللہ کمانڈر فواد شکر کو نشانہ بنایا گیا ہے تاہم حزب اللہ نے کمانڈر کے ملوث ہونے کی تردید کی تھی۔
حزب اللہ کے ذرائع کے مطابق فواد شکر تنظیم کے سربراہ حسن نصراللہ کے مشیر تھے۔
اسرائیل کے وزیر دفاع یووا گیلنٹ نے بیان میں کہا کہ فواد شکر کے ہاتھ کئی اسرائیلیوں کے خون سے رنگے ہوئے تھے اور آج ہم نے اس خون کا بدلہ لے لیا ہے اور اس طرح کی کارروائیوں کے لیے ایسی جگہ نہیں ہے جہاں ہماری فوج کی پہنچ نہ ہو۔