وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور متحرک

ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن سہیل قادر چیمہ نے ایم ڈی واسا کو نکاسی آب آپریشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی

(فوٹو: انٹرنیٹ)

آج صبح ہونے والے موسلادھار بارش کے بعد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر واسا لاہور نے شہر بھر سے نکاسی آب کا کام شروع کر دیا۔

اس حوالے سے ایم ڈی واسا غفران احمد نے بارش کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے نشیبی علاقوں کا دورہِ کیا، ایم ڈی واسا غفران احمد نے مین بلیوارڈ ظہور الہی روڈ،جیل روڈ اور قرطبہ چوک کا دورہِ کیا۔

ڈائریکٹر گلبرگ ٹاؤن سہیل قادر چیمہ نے ایم ڈی واسا کو نکاسی آب آپریشن کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی، ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ہیوی مشینری کو زیر استعمال لاتے ہوئے شہر بھر کو جلد از جلد کلیئر کرنے کی ہدایات کیں۔


غفران احمد کا کہنا تھا کہ اس وقت تمام شاہراہوں کو کلیئر کرنے کے لیے تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کو فل کپیسٹی پر چلایا جا رہا ہے جبکہ بجلی کی بندش والے علاقوں میں ڈسپوزل اسٹیشنز کو جنریٹرز پر چلایا جا رہا ہے۔

ایم ڈی واسا واسا لاہور کے مطابق جیل روڈ پر 114 ملی میٹر، ایئرپورٹ 144 ملی میٹر،ہیڈ آفس گلبرگ 141, لکشمی چوک 153,اپر مال 118,مغلپورہ 128, تاجپورہ 126,نشتر ٹاون 165 اور چوک نا خدا 123 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔

اس کے علاوہ پانی والا تالاب 170,فرخ آباد 122, گلشن راوی 135, اقبال ٹاون 126,سمن آباد 123,جوہر ٹاون 101, ملی میٹر قرطبہ چوک 149 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے, سب سے زیادہ بارش 170 ملی میٹر پانی والا تالاب میں ریکارڈ کی گئی ہے۔

ایم ڈی واسا غفران احمد نکاسی آب آپریشن کی لمحہ بہ لمحہ مانیٹرنگ کر رہے ہیں.
Load Next Story