کرکٹر محمد آصف کی فلم ’’36 آورز‘‘ ریلیز سے پہلے ہی تنازعات کا شکار

ولن موسیٰ نے رائمہ خان کے ساتھ دو گانے فلمانے کی ضد کی، انکار پر ڈائریکٹر کو الگ کردیا گیا


Showbiz Reporter July 03, 2014
ولن موسیٰ نے رائمہ خان کے ساتھ دو گانے فلمانے کی ضد کی، انکار پر ڈائریکٹر کو الگ کردیا گیا۔ فوٹو : فائل

ISLAMABAD: کرکٹرمحمد آصف کی بطور ہیرو پہلی فلم '' 36 آورز '' ریلیزسے پہلے ہی تنازعات کا شکار ہوگئی ہے۔

فلم کے ڈائریکٹراور مصنف فیصل اعجازنے ایک ماہ کے مختصر عرصہ میں فلم کی شوٹنگ مکمل کروادی تھی اور اب صرف فلم کے گیت عکسبند کیے جانے تھے لیکن فلم کے پروڈیوسر سہیل چوہدری نے فلم کے ڈائریکٹر کو ہی ٹیم سے الگ کردیا ہے۔ معلوم ہوا ہے کہ فلم میں ولن کا کردار نبھانے والے موسیٰ نے ضد کی کہ ان کے دو گانے ہیروئن رائمہ خان کے ساتھ پکچرائز کیے جائیں لیکن فیصل اعجاز نے ایسا کرنے سے انکار کردیا جس پرانھیں فلم سے الگ کردیا گیا اوراب فلم کی ڈائریکشن موسی دیں گے۔

اس بارے میں فیصل اعجاز نے '' ایکسپریس '' کوبتایا کہ میں نے فلم کی شوٹنگ 30 مارچ کو مکمل کرادی تھی جس کے بعد ایڈٹنگ کا عمل جاری تھا۔ ہم نے دوگیتوں کی عکسبندی کا شیڈول ترتیب دے رکھا تھا لیکن آخری موقع پرموسیٰ نے کہا میرے دو گانے رائمہ خان کے ساتھ شوٹ کیے جائیں مگرمیں نے اس کی مخالفت کی کیونکہ اس کے لیے مجھے کہانی میں تبدیلی کرنا پڑنی تھی اور ویسے بھی فلم کی ہیروئن کے ساتھ ولن کے دو رومانٹک گیت فلم کو کامیاب میں رکاوٹ پیدا کرتے، لہذا میں نے انکار کردیا ۔انھوں نے کہا کہ میں اس حوالے سے جلد ہی میڈیا کو مزید حیران کن تفصیلات فراہم کروں گا۔

واضح رہے کہ کرکٹرمحمد آصف، رائمہ خان اورآصفہ فلم میں مرکزی کردار نبھارہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں