ابھیشیک بچن کی بہن کو اپنی بھابھی ایشوریا سے اختلاف کیوں وجہ سامنے آگئی

بھارتی پنڈت بھی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی طلاق کی پیشگوئی کرچکے ہیں


ویب ڈیسک August 01, 2024
ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی کی افواہیں گردش ہیں : فوٹو : ویب ڈیسک

بالی ووڈ کی صفِ اول اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور اُن کی نند شویتا نندا کے درمیان اختلافات کی وجہ سامنے آگئی۔

گزشتہ کچھ عرصے سے بالی ووڈ کی اسٹار جوڑی ایشوریا رائے اور ابھیشیک بچن کی علیحدگی کی افواہیں گردش ہیں جس کی پیشگوئی بھارتی پنڈت بھی کرچکے ہیں۔

بھارتی میڈیا پر کئی بار یہ خبر بھی سامنے آچکی ہے کہ ابھیشیک بچن کی بہن شویتا نندا کے اپنی بھابھی ایشوریا رائے سے تعلق خراب ہیں، اسی وجہ سے بچن خاندان اور اُن کی بہو رانی کے درمیان بھی اختلافات چل رہے ہیں۔

اب بھارتی میڈیا پر فلمساز کرن جوہر کا مقبول شو 'کافی وِد کرن' کا پُرانا ویڈیو کلپ وائرل ہورہا ہے جس میں ابھیشیک بچن نے اپنی بہن شویتا نندا کے ہمراہ بطورِ مہمان شرکت کی تھی۔

شو کے میزبان کرن جوہر نے شویتا سے سوال کیا تھا کہ آپ کو اپنی بھابھی ایشوریا رائے کی کونسی عادت پسند ہے اور اُن سے کن باتوں پر اختلاف ہے؟

مزید پڑھیں: طلاق کی افواہیں! ایشوریا رائے، بیٹی اور شوہر کے بغیر بیرون ملک چلی گئیں

اس سوال کے جواب میں شویتا نندا نے کہا تھا کہ مجھے ایشوریا رائے کی مضبوط شخصیت، خود مختاری اور بہترین ماں ہونے کی عادات پسند ہیں۔

شویتا نندا کا اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہنا تھا کہ مجھے اپنی بھابھی کی یہ عادت سخت ناپسند ہے کہ وہ کالز اور میسیجز کا جواب دیر سے دیتی ہیں جبکہ مجھے اُن کی ٹائم مینیجمنٹ کی صلاحیتوں سے بھی بہت نفرت ہے۔

واضح رہے کہ دسمبر 2023 میں مختلف بھارتی نیوز ویب سائٹ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا تھا کہ ایشوریا رائے نے بچن ہاؤس چھوڑ دیا ہے۔

یہ خبر بھی سامنے آئی تھی کہ امیتابھ بچن نے اپنی بیٹی شویتا نندا کو جوہو میں پُرتعیش بنگلہ تحفے میں دیا ہے جس کی وجہ سے ایشوریا رائے ناراض ہیں۔

یاد رہے کہ ابھیشیک بچن اور ایشوریا رائے کی شادی سال 2007 میں ہوئی تھی اوران کے گھر بیٹی آرادھیا کی پیدائش سال 2011 میں ہوئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں