چترال میں شدید بارش و سیلاب سے 2 افراد جاں بحق متعدد زخمی درجنوں مکانات تباہ

سیلابی ریلے سے درجنوں جانور ہلاک جبکہ تمام کھڑی اور تیار فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

سیلابی ریلے سے درجنوں جانور ہلاک جبکہ تمام کھڑی اور تیار فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

خیبر پختونخوا کے ضلع چترال میں سیلاب نے تباہی مچادی اور کئی مکانات کو اپنے ساتھ بہالے گیا۔

سیلاب کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔ درجنوں مکانات مکمل تباہ ہوگئے اور 40 سے زائد گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔ تین گاڑیاں، ایک تھریشینگ مشین بھی سیلاب برد ہوگئی۔

سیلابی ریلے سے درجنوں جانور ہلاک جبکہ تمام کھڑی اور تیار فصلیں بھی تباہ ہوگئیں۔

یہ بھی پڑھیں: چترال میں موسلادھار بارش؛ سڑکیں اور پل سیلاب میں بہہ گئے، رابطے منقطع

اپر چترال میں خراب موسمی حالات اور رابطہ سڑکیں منقطع ہونے کے پیش نظر آج سے کھلنے والے تعلیمی اداروں کی چھٹیوں میں 3 اگست تک توسیع کردی گئی۔ اپر چترال کے تمام سرکاری اور نیم سرکاری تعلیمی ادارے یکم اگست سے 3 اگست 2024 تک بند رہیں گے۔

لوئر چترال میں سیلاب کے بعد گولین گول ہائیڈرو پاور ہاؤس سے 40 گھنٹے تک بجلی کی فراہمی منقطع رہی۔
Load Next Story