دورہ پاکستان بنگلادیش کے 3 الگ اسکواڈز کے کپتان کون ہوں گے

انعام الحق بیجوئے چار روزہ اور توحید ہردوئے کو تین ایک روزہ میچز میں کپتانی کے فرائض نبھائیں گے


ویب ڈیسک August 01, 2024
انعام الحق بیجوئے چار روزہ اور توحید ہردوئے کو تین ایک روزہ میچز میں کپتانی کے فرائض نبھائیں گے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے دورہ پاکستان کیلئے 3 الگ الگ اسکواڈز کیلئے 2 کپتانوں کا اعلان کردیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ بنگال ٹائیگرز کے اوپنر اوپنر انعام الحق بیجوئے کو پاکستان کیخلاف 2 چار روزہ میچز کی سیریز کیلئے بنگلادیش اے جبکہ توحید ہردوئے کو تین ایک روزہ میچز کی سیریز کیلئے کپتان مقرر کیا گیا ہے۔

قبل ازیں بنگال بورڈ نے دونوں سیریز کیلئے اسکواڈز کا اعلان کیا تھا تاہم کپتانوں کے حوالے سے باضابطہ طور پر آج آگاہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: دورہ پاکستان؛ بنگلادیش نے تین الگ الگ اسکواڈز کا اعلان کردیا

انعام الحق بیجوئے نے بنگلادیش کی 5 ٹیسٹ میچز میں نمائندگی کرتے ہوئے 44.18 کی اوسط سے رنز بنائے ہیں جبکہ فرسٹ کلاس کرکٹ کیرئیر بھی شاندار ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان شاہینز کے کئی پلئیرز نے بڑوں کیلئے خطرے کی گھنٹی بجادی

اسی طرح مارچ 2023 میں ڈیبیو کرنے والے توحید ہردوئے وائٹ بال ٹیمز میں بنگلادیش کی نمائندگی کرچکے ہیں۔

بنگلادیش اے ٹیم 6 کو پاکستان کے لیے روانہ ہوگی، دورے کا آغاز چار روزہ سیریز سے ہوگا جس کا پہلا میچ پہلا چار روزہ میچ 10 اگست کو شروع ہوگا، اس کے بعد دوسرا 17 اگست کو ہوگا، تین ون ڈے میچز 23، 25 اور 27 اگست کو شیڈول ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں